ابومنقعہ انماری،ان کا نام نصربن حارث تھا،انہیں صحبت نصیب ہوئی،احمد بن محمدبن عیسیٰ نے تاریخ المحصین میں ان کا ذکرکیا،اورلکھا ہے کہ حضورِاکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے صحابہ میں سے جو لوگ حمص میں آگئے تھے،ابومنقعہ ان میں شامل تھے،ابوعمرنے مختصراًان کا ذکرکیاہے،حالانکہ اس سے پہلے انہوں نے ان کا نام فاسے
لکھاہےاوریہاں قاف سے،اور یہاں ان کا نام نصرلکھاہے،حالانکہ ان کا نام بکرہے،دارقطنی کی یہی رائے ہےاورانہوں نے ان کا نام فاسے لکھاہے،ہم نے ابوعمر کے تتبع
میں ابومنقعہ کاذکرکردیاہے،تاکہ ان کی غلطی واضح ہوجائے۔