ابوالمنذر جہنی،ان سے زید بن وہب نے روایت کی،کوفی تھے،ابوالمجاہد نے زید بن وہب سے روایت کی،انہوں نے ابوالمنذر جنہی سے،انہوں نے حضوراکرم سے درخواست کی،کہ
انہیں افضل الکلام بتایاجائے،فرمایا،اے ابوالمنذر!تم ذیل کے کلمات سوباردن میں پڑھاکرو۔
لا الہ الّا اللّٰہ وحدہ لاشریک لہ،ولہ الحمد یحی ویمیت بیدہ الخیر وھو علٰی کلّ شئ قدیر،
تو اس کلام کی وجہ سے،سوائے اس کے جو ان کا ورد کرتاہوگا،باقی تمام لوگوں سے افضل ہوگا،نیز
سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبرولاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی الظیم
کاکثرت سے وردکیاکرو،نیزنمازمیں استغفار پڑھنا نہ بھولنا،کہ اس کے پڑھنے سے اللہ کی رحمت سے خطائیں معاف ہوجاتی ہیں،تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔