ابوالمنذر،ان کا نام یزید بن عامر بن حدیدہ بن عمرو بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہٰ انصاری خزرجی سلیمی تھا،بقول موسیٰ بن عقبہ غزوہ بدر میں موجود
تھے،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔
عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے معرکہ بدرازبنوسلمہ پھربنوسوادبن غنم سے،بنوحدیدہ سے،ابوالمنذر کانام لیاہے،یعنی
یزید بن عامر بن حدیدہ کا۔