ابومنصورفارسی،مصری شمارہوتے ہیں،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن احمدبن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے
(
ح
)احمدسے منقول ہے کہ انہوں نے قاضی ابواحمدمحمدبن احمدبن ابراہیم سے،انہوں نے حسین بن احمدبن فضل باہلی سے، ان دونوں نے قتیبہ سے،انہوں نےلیث بن سعدسے،انہوں
نے دویدبن نافع سے روایت کی کہ میں نے ابومنصور!کاش تم میں غصہ نہ ہوتا،انہوں نے کہا،کیامیری تیزی طبع سے فلاں فلاں کام میں آسانی پیدا نہیں
ہوئی،خودحضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے،کہ تیزی طبع میری امت کے بہترین آدمیوں کوبھی لرزادیتی ہے۔
اس حدیث کو احمد نے ابوعمروبن حمدان سے،انہوں نے حسن بن سفیان سے،انہوں نے ابوالربیع زہرانی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابان سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے
دوید سے،انہوں نے ابومنصور سےروایت کی،اورانہیں صحبت ملی اوریونس بن محمد نے لیث سے روایت کی،اور ان کا نام ابومنصور فارسی لکھاہے،ابونعیم ،ابوعمراور
ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔