ابومنظور،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے،اورابومنظورسے روایت کی،کہ جب حضورِاکرم نے خیبر فتح کیاتوخچروں اورسیاہ گدھوں کی چارجوڑیاں بھی مالِ غنیمت میں شامل
تھیں،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدے سے اس کا نام پوچھاتواس نے یزیدبن شہاب بتایا،تویوں یہ حدیث بہ عنوان مخاطبتہ الحمار بیان کی اورحضور نے اس
کا نام یعفوررکھ دیا،آپ اس پر سوارہوتے تھے،اورابوموسیٰ نے اسے تفصیل سے بیان کیاہے،اورآخر میں لکھاہےکہ یہ حدیث ہرلحاظ سے حددرجہ منکرہے،مجھ سے اس کی
روایت اسی وقت درست ہوگی جب میرےاعتراض کاذکربھی کیاجائے۔