ابونضرسلمی،ان کی حدیث معافی بن عمران نے مالک بن انس سے روایت کی اورانہیں ابونضر ہی لکھا ہے،حالانکہ صحیح ابن نضر ہے،اورمؤطا میں اسی طرح مذکورہے،ابن مندہ
نے مختصراً انکاذکرکیاہے۔
اورابنِ مندہ نے یعقوب بن حمید سے انہوں نے عبداللہ بن نافع سے،انہوں نے مالک سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکرسے،انہوں نے ابونضرسےروایت کی،یہ ان لوگوں میں
شامل ہیں،جن کے تین بیٹے مرگئے تھے،یہ معافی بن عمران سے متفق ہیں،کہ انہوں نے بھی انہیں نضرلکھاہے، واللہ اعلم۔