ابونہیک انصاری اشہلی،ازبنوعبدالاشہل،ابوبکرصدیق نے انہیں سلمہ بن سلامہ بن وقش کے ساتھ خالد بن ولید کے پاس یہ حکم دے کر بھیجاتھا،کہ بنوحنیفہ کا جوآدمی
بھی تمہارے ہتھے چڑھے،اسے قتل کردو،لیکن انہیں وہاں جاکرعلم ہواکہ خالد بن ولید نے مجاعہ بن مرارہ سے مصالحت کرلی۔
ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے،لیکن وہ لکھتے ہیں کہ مجھے مذکورہ بالابات کے علاوہ ان کے بارے میں اورکسی خبریاروایت کا علم نہیں ہے۔