ابونحیلہ الجبلی،ان سے ابووائل شفیق بن سلمہ نے روایت کی،سفیان نے منصورسے،انہوں نے ابووائل سےجوحضورِاکرم کے صحابی تھےاورجن کی کنیت ابونحیلہ تھی،وہ جہاد
کے لئے نکلے،انہیں ایک تیرلگاجسے انہوں نے کھینچ کرنکال دیا اوردعاکی اے اللہ!تو اس کے درد میں کمی کردے،لیکن اس کے اجرمیں کمی نہ کرنا،انہیں کہاگیا،تواللہ
سے اور مانگ جو مانگنا چاہتاہے،انہوں نے دعاکی،اے اللہ!تومجھے اپنے مقربین میں شامل کراورمیری ماں کو حورعین بنادے،تینوں نے ذکرکیاہے۔