ابونجیح السلمی،ان کی حدیث کوعبدالرزاق نے ابن جریح سے،انہوں نے میمون سے،انہوں نے ابوالفلس سے،انہوں نے ابونجیح سے روایت کی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا،جسے سہولت حاصل ہو،اورنکاح نہ کرے وہ مجھ سے نہیں،اورہارون بن رباب نے ابونجیح سےروایت کی،حضور نے فرمایا،وہ شخص مسکین ہےجس کی بیوی نہ ہو،صحابہ
نے عرض کیا،یارسول اللہ،خواہ وہ مالی لحاظ سے تونگرہو،فرمایا،ہاں،خواہ وہ مالی لحاظ سے امیرہی کیوں نہ ہونیزفرمایا،جس عورت کا خاوند نہ ہو،وہ بھی مسکین ہی
شمارہوگی،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔