ابونخیلہ اللہبی،عبداللہ بن عقیل بن یزید بن راشد نے اپنے والد سے روایت کی،ہم مسلم بن حذیفہ کی ملاقات کو گئے،انہوں نے ہمیں بتایا،کہ ابورہیمہ سمعی
اورابونخیلہ الہبی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سونالے کرحاضرہوئے،آپ نے ان کے لئے ایک فرمان تحریرفرمایا،جس میں مذکورتھا،کہ جو شخص کسی
چیزکوپائے وہ اس کی ہوگی،اورمعدنیات اوردفینوں میں پانچواں حصہ حکومت کاہوگا،اورہرچالیس دینارپرایک دینار واجب الادا ہوگا،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔