ابوالنعمان،غیرمنسوب ہیں،حضرمی اورابن ابی شیبہ نے انہیں صحابی شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمدبن محمدمقری
سے،انہوں نے محمدبن عبداللہ حضرمی سے (ح)ابونعیم کہتے ہیں،ہمیں محمد بن احمد بن حسن نے محمد بن عثمان بن ابی شیبہ سے(ح) ابونعیم کہتے ہیں،ہم سے جعفربن محمد
بن عمرو نے انہیں ابوحسین وداعی نے،انہیں یحییٰ بن عبدالحمید نے انہیں قیس بن جابرنے،انہیں عمروبن یحییٰ بن سعید بن العاص نے،انہیں ابونعمان نے حضورِاکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،آپ نے فرمایا،ایسی عورت جونفاس کے دوران مرجائے اور اس کے بچے پر جو زناسے پیداہواہو،نمازجنازہ اداکرو،ابونعیم اورابوموسیٰ
نے ان کا ذکرکیاہے۔