ابوقعیس رضی اللہ عنہ:حضرت عائشہ کے رضاعی چچایارضاعی والدتھے،ابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابوعمروبن حمدان سے،انہوں نے
حسن بن سفیان سے،انہوں نے محمد بن مرزوق سے،انہوں نے محمد بن بکرسے،انہوں نے عباد بن منصور سے، انہوں نےعبادبن منصورسے،انہوں نے قاسم بن محمد سے،انہوں نے
ابوقعیس سے روایت کی،کہ وہ حضرت عائشہ سے ملنے آئے،مگرام المومنین نے ناپسندکیا،جب حضورصلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے،توجناب عائشہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم
کو بتایا،کہ ابوقعیس کو انہوں نے اندرآنے کی اجازت نہ دی ،فرمایاوہ تمہارے رضاعی چچاہیں،حضرت عائشہ نے عرض کیا،یارسول اللہ میں نے دودھ عورت کاپیاہے،نہ کہ
مرد کا،فرمایا،وہ تمہارے چچاہیں،اس لیے وہ اندرآسکتے ہیں،اورابوقعیس جناب عائشہ کی رضاعی ماں کے بھائی تھے،اوران کے بارے میں اختلاف ہے،کہ ہم افلح کے ترجمے
میں بیان کر آئے ہیں،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔