ابوالقین حضرمی بقول ابوعمران کانام نصربن دہرتھا،ابونعیم اورابن مندہ نے انہیں خزاعی لکھاہے۔
یحییٰ بن حمادنے حمادبن سلمہ سے،انہوں نےسعیدبن جمہان سے،انہوں نےابوالقین سے روایت کی،کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اوران کے پاس کچھ
کھجوریں تھیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف جھکے،تاکہ ان کی کھجوروں میں سے کچھ کھجوریں لے کر اپنے ساتھیوں میں بانٹ دیں،ابوالیقین نے کپڑے کادامن
اپنے سینے سے لگالیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،خداتیری کنجوسی میں اضافہ فرمائے۔
ہدبہ بن خالدنے حماد سے روایت کی اورابوالقین کواسلمی لکھاہے،اورروایت کی کہ ان کے چچانے ابوالقین سے کچھ کھجوریں لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورچندصحابہ
کو دیناچاہی تھیں،تینوں نے ذکرکیاہے۔