ابوقرارہ سلمی رضی اللہ عنہ:یحییٰ بن ابوالرجاء نے کنابنہ تاابوبکربن ابوعاصم ،محمد بن مثنٰی سے، انہوں نےعبیدبن واقد القیسی سے،انہوں نے یحییٰ بن عطاازدی
سے،انہوں نے عمربن یزیدسے (جوابوجعفرخطمی ہیں)انہوں نے عبدالرحمٰن بن حارث سے،انہوں نے ابوقرارہ سلمی سےروایت کی،کہ وہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل
میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے پانی طلب فرمایا، اس میں اپناہاتھ ڈبویااورپھروضوفرمایا،ہم نے بھی تتبع میں ایساہی کیا،حضورِاکرم نے پوچھا،تم نے ایساکیوں
کیا،ہم نے کہا،اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر،حضورصلی اللہ علی وسلم نے فرمایا،اگرتم اللہ اوراس کے رسول کی محبت کےخواستگارہو،تواگرتمہیں امین
بنایاجائے،توامانت ادا کرو،اوراگرکوئی بات بتائی جائے،تواس کی تصدیق کرواوراپنے ہمسائے سے حسن سلوک سے پیش آؤ، تینوں نے ان کا ذکرکیاہے۔