ابوقرصاقہ کنانی رضی اللہ عنہ:ان کانام جندہ بن حبیشہ بن مرہ کنانی تھا،انہیں صحبت نصیب ہوئی، شام میں بہ مقام عقلان سکونت اختیارکی،ان کا ذکر باب جیم میں
گزرچکا ہے۔
یحییٰ بن محمود نے ابوالقاسم سحامی سے،انہوں نے ابوسعدسے،انہوں نے ابوبکرطرازی سے،انہوں نے عبداللہ بن سلیمان بن اشعث سے،انہوں نے ایوب بن علی عسقلانی
سے،انہوں نے زیاد بن سیار سے،انہوں نے ابوقرصاقہ کی بیٹی سےروایت کی،کہ انہیں ابوقرصاقہ نے بتایا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،اے اللہ توہمیں قیامت کے
دن نہ رسواکراورنہ مغموم بنا،ابونعیم،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔