ابوالقاسم حضرت شیخ حسین بن علی لامثی رحمۃ اللہ علیہ
حسین بن علی لامثی: ابو القاسم کنیت اور عماد الدین لقب تھا،قصبۂ لامش کے جو فرغانہ کے شہروں میں سے ایک قصبہ ہے،رہنے والے تھے،اپنے زمانہ کے امام فاضل،محدث ثقہ اور پرہیزگار تھے،امر معروف اور ۔۔۔۔
ابوالقاسم حضرت شیخ حسین بن علی لامثی رحمۃ اللہ علیہ
حسین بن علی لامثی: ابو القاسم کنیت اور عماد الدین لقب تھا،قصبۂ لامش کے جو فرغانہ کے شہروں میں سے ایک قصبہ ہے،رہنے والے تھے،اپنے زمانہ کے امام فاضل،محدث ثقہ اور پرہیزگار تھے،امر معروف اور حق بات کے کہنے میں کسی کی ملامت کا کچھ خوف نہ رکھتے تھے۔علم شمس الائمہ حلوائی سے پڑھا اوراخذ کیا اور حدیث کو ابی بکر محمد بن حسن بن منصور نسفی سے سنا کہتے ہیں کہ آپ ۵۱۵ھ میں خاقان ماوراءالنہر کی طرف سے بطو ر سفارت کے بغداد میں تشریف لائے جہاں کے لوگوں نے کہا کہ آپ اتفاق حسنہ سے یہاں آئے ہیں،اگر حج کر کے اپنے ملک کی طرف واپس جائیں تو اچھی بات ہے،آپ نے فرمایا کہ میں حج کو دنیا وی کام کے تابع نہیں کرتا۔آپ نے واقعات اور فتاویٰ تصنیف کیے۔[1]
1۔ وفات ۵؍رمضان ۵۲۲ھ’’جواہر المضیۃ‘‘
(حدائق الحنفیہ)