ابوقتیلہ رضی اللہ عنہ:ان کی صحبت میں اختلاف ہے،حضرمی نے ان کا ذکرکیاہے،ابن ابوالعاصم نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوالفرج بن محمود نے کتابتہً باسنادہ
قاضی ابوبکراحمدبن عمرو سے، انہوں نےعمروبن عثمان سے،انہوں نے بقیہ بن ولید سے،انہوں نے بحیربن سعد سے،انہوں نے خالد بن معدان سے،انہوں نےابوقتیلہ سےرواتی
کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقعہ پرفرمایا،اے لوگو!لپ نہ تومیرے بعد کوئی نبی آئے گااورنہ تمہارے بعد کوئی اور امّت ہی ہوگی
اپنے رب کی عبادت کرو،پانچ نمازیں قائم کرو،زکوۃ دو،روزے رکھو،امیرکی اطاعت کرو،اوراپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ،ابوقیتلہ کے علاوہ اور بھی کئی آدمیوں نے
اس کی روایت کی ہے،امام بخاری نے ابوقتیلہ سے بواسطہ،ابن حوالہ روایت کی ہے،ان سے خالد بن معدان نے روایت کی۔
ابوموسیٰ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔