ابوالردینی شامی،غیرمنسوب ہیں،اورصحابی ہیں،اسماعیل بن عیاش نے عبدالحمید بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن سے ،انہوں نے ابوالردینی سے روایت
کی،حضورِاکرم نے فرمایا جب بھی کوئی جماعت تلاوت کرتی ہے اور اللہ کی کتاب ایک دوسرے کودیتی ہے،وہ لوگ خداکے مہمان شمارہونگے اور فرشتے انہیں چاروں طرف سے
گھیریں رکھیں گے،جب تک وہ کسی اورشغل میں مصروف نہ ہوجائیں،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔