ابورہم انماری!ابوبکر بن ابوعلی نے ان کا ذکر کیا ہے،اور ابن ابوعاصم سے انہیں منسوب کیا ہے، خالد بن معدان نے ان سے روایت کی،کہ جب رسولِ اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم بستر پر استراحت فرماتے تو ذیل کے دعائیہ الفاظ دہراتے۔
"بِسمِ اللہِ وَضَعتُ جُنُبِی ،اَلّٰھُمَّ اغفِرلِی ذَنبِی وَاَخسَا شَیطَانِی،وَفکَ رَھَانِی وَثَقَلَ مَوَازِینِی،وَاجعَلنِی فِی الرَّفِیقِ الاَعلٰی"
اللہ کے نام سے میں اپنا پہلو بستر پر ٹکاتاہوں، اے اللہ تومیرے گناہ معاف فرما،میرے شیطان کو ذلیل کر،اورمیری پابندی کو آزادی بخش، میرے
وزن(نیکیوں)کوبھاری کر اور مجھے فریقِ اعلیٰ میں جگہ دے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔