ابورہم ظہری،ابوبکر بن ابوعلی نے
ان کا ذکرکیا ہے،عقبہ بن منذر سے مروی ہے کہ ابورہم ان لوگوں میں سے تھے،جنہیں مال
ِغنیمت سے دوسودرہم ملتے اور ان کے بیٹے کو نوّے،اورابوامامہ کو بھی دوسو درہم
ملتےتھے،راوی کہتا ہے، کہ جب بھی یہ بوڑھے ملتے،ایک دوسرے کاگلہ کرتے،نیز ابورہم
ڈاڑھی کو مہندی لگاتے تھے،ان کا ایک بیٹاتھا،عمارہ نام،یزید بن مہلب کے معرکے میں
مارا گیاتھا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔