ابورہمہ یا ابورہیمہ سجاعی،ان کابیان ہے،کہ وہ سونالے کر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے آپ نے ہمارے لئے دعافرمائی،اور ایک تحریر
عطاکی،جس میں مرقوم تھا،کہ جس شخص کو کوئی چیز ملے ،وہ اسی کی ہوگی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے،جعفرسے منقول ہے کہ برذعی نے سمرقند میں ان کا ذکر کیا
تھا،اور یہ صاحب ابورہم سماعی ہیں،لیکن ایسامعلوم ہوتا ہے،کہ وہ سماعی ہی لکھنا چاہتے تھے،لیکن جلد ی میں سجاعی لکھ گئے ،واللہ اعلم۔