ابورزین اسدی،ابنِ شاہین نے انہیں صحابی شمارکیاہےاوراپنے اسنادسے سفیان سے،انہوں نے اسماعیل بن سمیع سے،انہوں نے ابورزین اسدی سےروایت کی،کہ ایک شخص نے
حضوراکرم سے پوچھا،یارسول اللہ! قرآن حکیم کی اس آیٔت
اَلطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَاِمسَاکٌ بِمَعرُوفٍ اَوتَسرِیحٌ بِّاحسَانِ میں تیسری طلاق کہاں ہے،فرمایا،تَسرِیحٌ بِّاِحسَانِ
تیسری طلاق ہے،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،اورلکھاہے کہ ابورزین تابعین سے ہیں،اور سوائے ابنِ شاہین کے اور کسی نے بھی انہیں صحابی شمار نہیں کیا ہے۔