ابوریحانہ ازدی یادوسی یا انصاری،ایک روایت میں ہے کہ حضورِاکرم کے آزاد کردہ غلام تھے،ان کے نام میں اختلاف ہے،ایک روایت میں عبداللہ بن مطر ہے،اور ہم
عبداللہ اورشمعون کے ترجمے میں ان کا ذکر کرآئے ہیں،اور یہی اکثر کا قول ہے۔
یعیش بن صدقہ بن علی الفقیہہ نے باسنادہ تا ابوعبدالرحمٰن نسائی،عصمہ بن فضل سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن شریح سے روایت کی کہ انہوں نے محمد بن شمیر الرعینی
سے،انہوں نے ابوعلی نجیبی سے،انہوں نے ریحانہ سے سُنا،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے سُنا کہ جہنم کی آگ اس آنکھ پر حرام ہے،جو اللہ کی یاد
میں جاگتی رہی ابوعمر،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔