ابوریحانہ قرشی،ابنِ قانع نے ایک حدیث میں ان کا ذکر کیا ہے،کہ انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ابن قانع نے عقبہ بن مالک الجہنی کی
حدیث میں بیان کیا ہے،آپ نے فرمایا،اگرکسی کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی کبرہوگا،اس پر جنت حرام کردی جائے گی، ابوریحان نے گزارش کی،یارسول اللہ
،میں حسن جمال کوپسند کرتا ہوں،آپ نے فرمایااسے کبر نہیں کہتے،تذکرہ نگاروں نے ان کا ذکر نہیں کیا۔