ابوالسائب مولیٰ عائشہ رضی اللہ عنہ ایک انصاری سےجوبنوعبدالاشہل سےتھے،ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن خارجہ بن زید
بن ثابت سے،انہوں نے ابوالسائب مولیٰ عائشہ دخترِعثمان سےروایت کی،کہ ایک صحابی جن کاتعلق عبدالاشہل سےتھا، وہ اوران کےبھائی غزوہ اُحد میں حضورِاکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے،چنانچہ لڑائی میں وہ دونوں زخمی ہوگئے،جب حضوراکرم کے منادی کرنے والے نے دشمن کےمقابلےکےلئےروانگی کی منادی کی،تومیں نےبھائی
سےکہا،یابھائی نے مجھ سےکہاکہ رسول اللہ کے اس غزوے میں ہمارا بُرا حال ہواہے،ہمارے پاس سواری بھی نہیں اورہمارےہاں سب زخمی ہیں،بہرحال رسولِ اکرم کے ساتھ
روانہ ہوپڑے،میں مقابلتہً بھائی سےکمترزخمی تھا،جب وہ لاچارہوجاتاتوکسی گھاٹی پرمیں اسے اٹھالیتااورکہیں وہ چلنےلگ جاتا،تاآنکہ ہم اسلامی لشکرتک پہنچ
گئے،رسول اللہ بھی تشریف لے آئے اورحمراء الاسدپر،جومدینے سے آٹھ میل کے فاصلے پرہے،پڑاؤ فرمایا،اوروہاں تین روز(یعنی سوموار،منگل واراوربدھ وار)رُکے
رہے،پھرمدینے واپس آگئے،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیا ہے۔