ابوالسائب،انہیں سرورِ کائنات کی صحبت نصیب ہوئی،مدنی تھے،عیاش بن عباس نے بکیر بن اشج سے، انہوں نے علی بن یحییٰ سے،انہوں نے ابوالسائب سے روایت کی،کہ
حضورِاکرم کے ایک صحابی نمازاداکررہےتھےاورآپ انہیں دیکھ رہے تھے،جب وہ فارغ ہوئے،حضورِاکرم نے فرمایا، جاؤ اورنمازکوتین باردہراؤ،راوی نے یہ ساری حدیث
بیان کی،یہ ابن مندہ اورابونعیم کا قول ہے۔
یہ حدیث بعض ناقلین کا وہم ہے،کیونکہ یحییٰ بن علی بن یحییٰ،داؤد بن قیس،اسحاق بن ابی طلحہ،سعید بن ہلال ابن عجلان،محمد بن اسحاق اور محمد بن عمرنے علی بن
یحییٰ سے،انہوں نے اپنے والد یحییٰ بن خلاد بن رافع سے،اورانہوں نے اپنے چچارفاعہ بن رافع سے روایت کی،ابوالسائب بدری تھے،تینوں نے ان کا ذکر کیا
ہے،مگرابوعمرکہتے کہ جوابوالسائب صحابہ میں مذکورہیں انہیں میں نہیں جانتا۔