ابوصعیر،ثعلبہ بن ابوصعیربن زیدبن سنان بن مہتجن بن سلامان بن عدی بن صعیربن حرازبن کاہل بن عذرہ بن سعد بن ہذیم العذری کے والد تھے،ان کی حدیث کے راوی ان کے بیٹے ثعلبہ ہیں۔
خالد بن ابوخداش نے عمادبن زید سے ،انہوں نے نعمان بن راشدسے،انہوں نے زہری سے، انہوں نے ثعلبہ بن ابوصعیرسے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،کہ ہر چھوٹے بڑے ،آزاداورغلام،مرداورعورت کا فطرانہ ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجورہے،محمد بن موکل نے اسے مؤجل سے،انہوں نے حماد سے،انہوں نے زہری سے، انہوں نے ثعلبہ بن ابومالک سے اورانہوں نے اپنے والدسے روایت کی،اورابنِ جریح نے اسے زہری سے،انہوں نے عبداللہ بن ثعلبہ سے مرسلاً روایت کی،اورہمام نے بکرالکوفی سے ،انہوں نے زہری سے،انہوں نے عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیرسے،انہوں نے اپنے والدسے روایت کیا،اورمعمر نے زہری سے،انہوں نے اعرج سے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کیااورسفیان بن حسین اور عبدالرحمٰن بن خالد بن مسافر نے زہری سے،انہوں نے ابنِ مسیب سے مرسلاً روایت کیا،اوربقولِ ابونعیم یہی درست ہے۔
ابنِ مندہ کہتے ہیں کہ حماد بن زیدکی حدیث جونعمان سے مروی ہے،کسی نے اس کی پیروی نہیں کی، اوردرست اسنادوہ ہے،جوابنِ جریح نے مرسلاً بیان کیا ہے،اسی طرح حدیث ابوہریرہ میں صحیح روایت وہ ہے جو عبدالرحمٰن بن خالد نے زہری سے مرسلاً بیان کیاہے،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔