ابوصفوان مالک بن عمیرہ،ایک روایت میں مالک بن عمیر،ایک میں سویدبن قیس سلمی بروایتے ربیعہ بن نزار سے تھے،ابواحمد عسکری نے انہیں بنواسد بن خزیمہ میں شمارکیا ہےاوران کا نام ابوصفوان مالک بن عمیر اسدی لکھاہے۔
عمروبن مرزوق نے شعبہ سے ،انہوں،سماک بن حرب سے،انہوں نے ابوصفوان مالک بن عمیر سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم کے لئے اس شخص سے شلوارکاکپڑا تین روپے کا خریدا،اس نے کپڑاماپا،اورتھوڑاسازیادہ دیاابوفطن عمروبن ہیشم نے شعبہ سے ،انہوں نےسماک سے،انہوں نے ابوصفوان سے اسی طرح روایت کی۔
اورثوری نے اسے سماک سے،انہوں نے سوید بن قیس سے روایت کی،کہ انہوں نے اورمحزفتہ الہجری نے ہجرسے بچنے کے لئے کچھ گندم خریدا،اتنے میں حضورِاکرم وہاں تشریف لے آئے اور مجھ سے ایک آدمی نے شلوار کے لئے کپڑاخریدا،آپ نے اپنے والد سے فرمایا،کپڑاقیمتاً ماپ کر دو،اور تھوڑا سے زیادہ دے دیاکرو،تینوں ذکرکیا ہے۔