ابوسیف القین،ام سیف(جوحضوراکرم کے صاحبزادے ابراہیم کودودھ پلاتی تھیں)کے خاوند تھے،ثابت نے بواسطہ انس حضورِاکرم سے روایت کی،آپ نے فرمایا،میرے یہاں رات کو ایک بچہ پیداہوا،جس کانام میں نے اپنے ابوالاباء کے نام پر رکھا،اوربچے کو ابوسیف کی بیوی ام سیف کے حوالے کرناچاہا،کہ وہ اسکی پرورش کرے حضوربچے کو لے کران کے گھرگئے،ابوسیف دھونکنی دھونک رہے تھےاورگھر دھوئیں سے بھراہواتھا،انس کہتے ہیں،میں بھاگ کر ابوسیف کی پاس گیا، اورکہا،رک جاؤ،کہ حضورِاکرم تشریف لائے ہیں،چنانچہ وہ رُک گئے،ابوموسیٰ اورابونعیم نے ذکر کیا ہے۔