ابوسیارہ منعی،قیسی،شامی،ان کا نام عمیرہ بن اعلم یاعامربن ہلال از بنوعبس بن حبیب از خارجہ عدوان بن عمروبن قیس عیلان بن نضریاحارث بن مسلم تھا،بروایتے
جماعتے صحابی تھےاوران سے حدیث مروی ہے۔
ابومنصور بن مکارم نے باسنادہ معانی بن عمران سے،انہوں نے سعیدبن عبدالعزیزدمشقی سے، انہوں نےسلیمان بن موسیٰ سے،انہوں نے ابوسیارہ منعی سےروایت کی کہ انہوں
نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا۔
یارسول اللہ،میرے پاس کھجوریں اورشہدہے،آپ نے فرمایا،عشراداکرو،انہوں نے التماس کی، یارسول اللہ،ان کا پہاڑ میری تحویل میں دے دیجئے،ابوعمرکے نزدیک بوجہ
عدم ملاقات صحابی، یہ حدیث مرسل ہے،جس سے استدلال نہیں کیا جاتا،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔