ابوطیّبہ الحجام،جوانصار کے قبیلے بنو حارثہ کے مولی تھے،پھروہ صحیصہ بن مسعود کے مولی ہوگئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حجامت کیاکرتے تھے،ان کانام
دبنار،نافع یا میسرہ تھا،ہم ان کا ذکرکرآئے ہیں۔
ان سے ابن عباس،جابر اورانس نے روایت کی،یحییٰ بن ابوانیہ نے زہری سے،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی،رمضان کی سترہ تاریخ
کو میری ملاقات ابوطیبہ سے ہوگئی،میں نے پوچھا،کہاں سے آرہے ہو،جواب دیا،حضور کی موتراشی کرکے آرہاہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجرت عطافرمائی
تھی۔
ابوالفضل بن ابوالحسن طبری باسنادہ احمد بن علی سے،انہوں نے شیبان سے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے ابوبشرسے،انہوں نے سلیمان بن قیس سے ،انہوں نے جابر سے
روایت کی ،کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیّبہ کوحجامت کے لیے طلب فرمایا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اجرت کے بارےمیں پوچھا،توانہوں نے تین صاع بتائے،آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کم کردیا، تینوں نے ذکرکیاہے۔