ابوالعلاء العامری،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،اسودبن شیبان نے ابوبکر بن سماعہ سے،انہوں نے ابوالعلاءسے روایت کی،کہ وہ بنوعامرکے وفد
میں شامل تھے،انہوں نے حضورِاکرم سے مخاطب ہوکرکہایاسیدناویاذالطول علینا!حضوراکرم نے فرمایا،رُک جاؤ،حسب معمول گفتگوکرواورتمہیں شیطان تباہ نہ کرے،کیونکہ
سید صرف اللہ تعالیٰ ہے،ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے،یہ ابوالعلاء یزیدبن عبداللہ بن شنجزہیں،اوران سے قتادہ نے انہوں نے غیلان بن جریراورنضرہ
سے،انہوں نے مطرب بن عبداللہ شنجز سے،انہوں نے اپنے والد سے یہ حدیث روایت کی ہے،ہم ان کا ذکر عبداللہ کے ترجمے میں بیان کرآئے ہیں،اوروہاں ان کا نسب بھی
بیان کیا ہے۔