ابوالعلاء الانصاری،نسب نامعلوم،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے(ح) ابوموسیٰ کہتے ہیں،انہیں حسن نے
انہیں احمد نے،ان دونوں کو سلیمان بن احمدنے انہیں احمد بن عمروالخلال نے انہیں یعقوب بن حمید نے انہیں محمد بن عمر الواقدی نے انہیں ایوب بن علاءالانصاری
نے انہوں نے والد سے انہوں نے داداسے روایت کی، کہ انہوں نے حضورِاکرم کو غزوۂ احد میں دوزرہیں پہنے دیکھا،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔