ابوامیہ مخزومی حجازی رضی اللہ عنہ
ابوامیہ مخزومی حجازی،یحییٰ بن محمود نے کتابتہً باسنادہ ابوبکر بن عاصم سے،انہوں نے ہدیہ بن خالد سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ سے،انہوں نے ابوالمنذر مولیٰ ابوذر سے،انہوں نے ابوامیہ مخزومی سے روایت کی کہ حضورِاکرم کی خدمت میں ایک چورلایا گیا،اس نے چوری کا اعتراف کیا،لیکن اس کے پاس مال مسروقہ نہ تھا،حضورِ اکرم نے فرمایا،میرا خیال ہے،تونے چوری نہیں کی،اس نےکہا،یارسول اللہ میں نے یہ جرم دو تین بار کیا ہے،فرمایالے جاؤ،اور اس کا ہاتھ کاٹ دو،اور اجرائے حد کے بعد پھر اسے میرے پاس لانا،قطع ید کے بعد اسے واپس لائے،تو آپ نے فرمایا،اللہ سے اپنے جرم کی معافی مانگ اور توبہ کر،جب وہ تعمیل ارشاد کرچکا، توحضورِ اکرم نے دعا فرمائی،اے خدا تو اس کا جرم معاف فرمادے۔
اس حدیث کو عمروبن عاصم نے ہمام سے انہوں نے اسحاق بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوامیہ انصاری سے،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)