ابواسید بن ثابت انصاری یا عبداللہ بن ثابت ،مدنی تھے،ان سے عطاء الشامی نے روایت کی،حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ زیتون کا تیل کھاؤ،اور سر پر لگاؤ،کیونکہ یہ
ایک مبارک درخت سے حاصل ہوتا ہے،لیکن اس حدیث کا استاد درست نہیں،اسید میں ہمزے پر زیربھی پڑھی گئی ہے،اور پیش بھی،یہ ابوعمر کا قول ہے،عبداللہ بن ثابت کے
ترجمے میں ان کا ذکر آچکاہے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔