ابوالیتقان رضی اللہ عنہ،بخاری نے انہیں صحابی لکھاہے،لیکن ان سے کوئی حدیث روایت نہیں کی،یہ ابنِ مندہ اورابونعیم کاقول ہے،ابوعمرکاقول ہے،ان کاذکر ان
صحابہ میں آیاہےجومقیم مصرہوگئے تھے،ان سے ابوعشانہ نے روایت کی،انہوں نے ابوعشانہ سے کہا،اے ابوعشانہ! تمہیں مبارک ہو،کہ تم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کا اتنااحترام کرتے ہو،حالانکہ تم نے انہیں نہیں دیکھااورتم اکثران لوگوں سے بدرجہابہترہو،جنہوں نے حضورکی زیارت کی،ابنِ ابی حاتم لکھتے ہیں، کہ ابوزرعہ نے
مسند ابوالیتقان میں اس حدیث کاذکرکیاہے۔