ابوظبیہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے رکھوالے تھے،عبدالرحمٰن بن یزید بن جابر نے ابوسلام سے،انہوں نے ابوظیبہ سے روایت کی،رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، بعض کلمات ایسے ہیں،جومیزان میں بڑے وزنی ہیں،
سبحان اللہ،الحمداللہ،لاالٰہ الااللہ واللہ اکبراورلاحول ولاقوّ ۃ الاباللہ
ایک مومن مرجاتاہے،اوراس کاصالح بیٹا اس کا جانشین بنتاہے،اس حدیث کے اسناد میں ابوسلام حبشی کے متعلق اختلا ف ہے،بعض کہتے ہیں، ابوسلام سے ،انہوں نے
ابوظیبہ سے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ناقہ کے رکھوالے تھے، روایت کی اور بعض ابوسلمیٰ کانام لیتے ہیں،جوحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے تھے،تینوں نے
ذکرکیاہے۔