ابوزعنہ الشاعر،طبری نے ان کا ذکر کیا ہے،جو غزوۂ احد میں شریک تھے،ان کا نام عامر بن کعب بن عمرو بن خدیج بن عامر بن جثم بن حارث بن خزرج انصاری خررجی
تھا،ابنِ شہاب کا قول ہے کہ ابوزعنہ بن عبداللہ بن عمروبن عتبہ نے احد کے دن ذیل کے تین مصرعے کہے تھے۔
ا اناابوزعنۃ یعدونی الھرم لم یمنع المخزاۃ الاباالالم
یحمی الدیارالخرجی من جثم
ابن ماکولا نے اس کا نام ز،ع اور ن سے لکھاہے لیکن ابوعمر نے اسے ز،ع اور ب سے زعبہ لکھاہے، لیکن اوّل الذکر قول اصح ہے۔
ا میں ابوزعنہ ہوں،اور بڑھاپے نے مجھ پر زیادتی کی ہے،ذلّت اور رسوائی کو دُکھ آکر ٹالاجاتاہے، اورخزرجی علاقے کو دشمن (جثم) سے بچایا جاتاہے۔