ابوالزعراء،انہیں صحبت نصیب ہوئی،مصری تھے،ان کی حدیث عبداللہ بن وہب نے عبداللہ بن عیاش قتبانی سے ،انہوں نے عبداللہ بن جنادہ معافری سے،انہوں نے
ابوعبدالرحمٰن جیلی سے ، انہوں نے ابوالزعراء سے روایت کی،کہ وہ ایک سفر میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھے تھے،آپ نے فرمایا،میں دجال کے علاوہ
اپنی امت کے دجال صفت گمراہ علما سے بھی ڈرتاہوں، تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔