عبد [1]البر بن محمد بن محب الدین محمد بن محمد بن محمد بن محمود ابو البرکات بن ابی الفضل بن المحب ابی الولید الحلبی ثم القاہری الشہیر کسلفہ بہ ابن شحنہ: منگل کی رات۹؍ذیعقد ۸۵۱ھ میں حلب میں پیدا ہوئے اور اپنے والدین کے ہمراہ قاہرہ میںہجرت کی اور وہاں قرآن کو حفظ کیا اور متفرق علوم میں مختصر کتب یاد کیں اور بیت المقدس میں جاکر وہاں کے خطیب اور مال بن جماعہ شیخ صلاحیت بیت المقدس اور تقی قلقشندی سے حدیث کی سماعت کی اور قاہرہ میں دراعسابہ سے سنا اور کچھ امین اقصرائی اور تقی شمنی اور ام ہانی ہورنیہ سے پڑھا اور فقہ میں زین الدین قاسم بن قطلوبغا سے اخذ کیا یہاں تک کہ فقیہ فاضل محدث کامل جامع معقولات و منقولات ہوئے اور ۸۸۵ھ میں منظومہ ابن وہبان کی شرح سے فراغت حاصل کی اور نیز کتاب الذخائمہ الاشرفیہ فی الالغار الحنفیہ تصنیف کی اور ۹۲۱ھ میں وفات پائی۔ ’’فخر بلدہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ سری الدین لقب (معجم المؤلفین دستور الاسلام)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)