عفراء دختر عبید بن ثعلبہ بن سواد بن غنم بن مالک بن نجار انصاریہ،جومعاذ،معوذ اور عوف کی والدہ تھیں اور اسی نام سے ان کی اولاد پہچانی جاتی ہے،ابن کلبی کا قول
ہے،کہ جب غزوۂ بدر میں معاذ اور معوذ شہید ہوگئے،تو عفراء نے حضورِاکرم کی خدمت میں عوف کے بارے میں دریافت کیا،یا رسول اللہ ،کیا یہ میرا بیٹا بُرانکلا،فرمایا
،نہیں،معاذاور معوذ لا ولد فوت ہوئے،ہاں البتہ عوف صاحبِ اولاد تھے،ابن کلبی کے علاوہ اور لوگوں کا خیال ہے،کہ معاذ معرکۂ بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے، بقولِ
ابنِ حبیب عفراء نے حضورِاکرم سے بیعت کی۔