احمد بن محمد بن [1]محمد بن نصر الفقیہ المعروف بالا قطع: فقیہ کامل جامع علوم و فنون اور بڑے حساب داں تھے،فقہ آپ نے ابی الحسین قدوری سے پڑھی، سکونت آپ کی بغداد کے محلہ درب ابی یزید میں تھی لیکن ۴۳۰ھ میں ہواز کی طرف تشریف لیجا کر مقام رامہرز میں مقیم ہوئے۔اقطع آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ لڑائی تتار میں جو اہل اسلام سے ہوئی تھی۔ایک ہاتھ آپ کا کٹ گیا تھا۔ آپ نے مختصر قدوری کی شرح تصنیف کی اور ۴۷۴ھ میں وفات پائی۔
1۔ابو نصر کنیت تھی
(حدائق الحنفیہ)