احمد بن اسحٰق بن ابراہیم بن مخلدین جعفر بن مخلد با قرحی: ماہ شعبان ۳۹۷ھ کو شہر با قرح میں جو بغداد کے علاقہ میں واقع ہے،پیدا ہوئے،ابو الحسن کنیت تھی اور بیت علم وقضا و حدیث و عدالت سے تھے،حدیث کو ابا الحسین احمد بن محمد واعظ اور ابا الحسن محمد اور ابا علی حسن بن احمد بن شاذان وغیرہم سے سنا اور ماہ رمضان ۴۸۱ھ میں وفات پائی۔آپ کے والد ماجد اسحٰق بن ابراہیم متوفی ۴۲۹ھ بھی بڑے عالم فاضل محدث صدوق تھے جن سے خطیب بغدادی نے کچھ احادیث لکھی ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)