احمد بن علی بن عبدالعزیز بلخی: ابو بکر کنیت اور ظہیر بلخی کے لقب سے مشہور ہوئے،فروغ و اصول میں امام فاضل اورمعقول و منقول میں علام کامل تھے،علم نجم الدین عمر نسفی تلمیذ صدر الاسلام ابی الیسر محمد بزدودی سے حاصل کیا اور نیز بہاءالدین مر غینانی و محمد بن احمد اسپیجابی سے فقہ پڑھی اور مراغہ میں تدریس کو جاری کیا اور جامع صغیرامام محمد کی شرح تصنیف کی۔محمود بن زنگی کےعہد میں حلب میں تشریف لائے پھر دمشق کو گئے۔آخر کو حلب میں ۵۵۳ھ میں وفات پائی۔’’آرائش بلدہ‘‘تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)