احمد بن محمد بن عیٰسی بن از ہر برتی: فقیہ کامل محدث ثقہ حجت عابد اور قصبۂ برت کے جو بغداد کے پاس واقع ہے،رہنے والے تھے۔کنیت ابو العباس تھی۔ فقہ ابی سلیمان موسیٰ جو زجاتی تلمیذ امام محمد سے پڑھی اور انہیں سے ان کی کتابوں کو روایت کیا۔قاضی یحییٰ بن اکثم شاگرد وکیع بن جراح سے بھی استفادہ کیا اور حدیث کو بکثرت بیان کیا مگر تسنیف کم کی،خطیب بغدادی سے روایت ہےکہ اپ ثقہ حجت تھے،آپ کو نیکی سے یاد کرنا چاہئے،آپ سے یحییٰ بن صباحہ نے روایت کی۔ شہرواسط کی قضا اپ کے اختیار کی تھی مگر ایام خلیفہ مقتدر میں آپ نے استعفائ دیدیا اور ۲۸۰ھ میں وفات پائی۔’’زیب دوراں‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)