احمد بن علی بن منصور دمشقی: ابو العباس کنیت اور شرف الدین لقب تھا۔ اپنے وقت کے امامِ فاضل اور فقیہ محدث تھے۔ولایت مصر کی قضاء آپ کو تفویض کی گئی۔آپ نے کتاب مختار کو جو فقہ میں ہے،مختصر کر کے اس کا تحریر نام رکھا اور نیز اس پر شرح لکھی مگر ابھی کامل ہوئے نہیں پائی تھی کہ آپ نے ۷۸۲ھ میں دمشق میں وفات پائی۔’’نور کشور‘‘تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ