احمد بن بکر بن احمد بن محمد بطیحش العکی: ۱۰۶۵ھ میں شہر عکا میں پیدا ہوئے،آپ نے اپنے زمانہ کے امام اجل،علامہ فاضل،عالم متجر،فقیہ ماہر،مؤلف نحریر،مفتی عکا تھے۔آپ کی تصنیفات سے فتاوی عکی و شرح ملتقی الابحر و شرح منظومہ ابن شحنہ وغیرہ یادگار ہیں۔وفات آپ کی ۱۱۴۷ھ میں ہوئی’’فاضل عالی فہم‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)