محمد بن احمد بن عباد بن ملک داؤد بن حسن داؤد خلاطی: امام فاجل فقیہ کامل،محدث جید تھے،علم جمال الدین محمود بن عبد السید ھیری تلمیذ حسن قاضی خان سے پڑھا۔تلخیص جامع کبیر اور تعلیق صحیح مسلم اور مختصر مسند امام ابو حنیفہ موسوم بہ مقصد المسند تصنیف کی۔آپ سے قاضی القضاۃ احمد سروجی نے تلخیص کو پڑھا اور ماہِ رجب ۶۵۲ھ میں وفات پائی۔خلاطی طرف خلاط کے منسوب ہے جو روم کے ملک میں ایک شہر کا نام ہے۔’’محدث اہل دین‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)