احمد بن اسحٰق بن صبیح جو زجانی بڑئے عالم فاضل فقیہ کامل فروع و اصول کے جامع تھے،کنیت ابو بکر تھی،علم ابی سلیمان جو تلیمذ امام محمد سے حاصل کیا،شہر جو زجان جو بلخ کے پاس واقع ہے،آپ کا مولد اور وطن تھا۔آپ کی تصنیفات سے کتاؔب الفرق والتمییز اور کتاب التوبہ یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)