تاج الدین ابو محمد احمد بن عبدالقادر بن احمد بن مکتوم بن احمد بن سلیم بن محمد القیسی المعروف بہ ابنِ مکتوم: نحوی،لغوی،شاعر،فقیہ،محدث اور کئی علوم کے ماہر تھے۔ذی الحجہ ۶۸۲ھ کو قاہرہ میں پیدا ہوئے۔اباحیان کے ساتھ کافی عرصہ رہےنحو کی تعلیم بہا بن نحاس سے حاصل کی دمیاطی سے حدیث کی سماعت کی۔ رمضان ۷۴۹ھ میں طاعون سے وفات پائی۔آپ کی تصانیف میں الجمع بین العباب والمحکم فی اللغہ،شرح ہدایہ فی الفقہ،الجمع المنتقاۃفی اخباراللغویین والنحاۃ(دس جلدوں) شرح الکفایہ مختصر ابن حاجب،شرح شافیہ،شرح فصیح،الدرر القیط من البحر المحیط،مجلدات فی تفسیر اور قید الاوائد،تذکرہ(تین جلدوں میں)وغیرہ مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)